#6513

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 2739

اربعین دعوت دین ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 36)

  • صفحات: 60
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2400 (PKR)
(جمعہ 22 اکتوبر 2021ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی ﷺ سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا مختلف ابواب سے یا مختلف اسانید سے چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں جن میں چالیں احادیث جمع کرنے والے کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زاوئد موجود ہیں ۔  ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور حافظ حامد محمود الخضری حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر اربعین مرتب کیں ہیں ہر موضوع سے متعلق 40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ جمع کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے ۔ادارہ انصار السنہ ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النوی‘‘ کے تقریباً 63 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے کتاب وسنت سائٹ نے اس سلسلہ اربعینات نبوی کو پبلش کرنا شروع کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس سلسلۂ اربعینا ت نبوی کے مرتبین وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

5

دعوت دین کی ابتدا

14

حسب استطاعت دعوت کا کام کریں

15

دعوت وتبلیغ کا کام ضرور کریں

15

دعوت دین کے لیے رسول اللہ ﷺ کی دعا

16

پہلے قریبی لوگوں کو دعوت دیں

17

اللہ تعالیٰ کے حقوق کی دعوت دیں

18

دعوت کے راستے میں پیش آنے والی تکالیف پرداشت کرنا

20

دوسرےعلاقے میں دعوت

21

برائی کو روکنا

21

بھلائی کی طرف دعوت

23

برائی سےروکنے میں عافیت

24

برائی کو دیکھ کر خاموش رہنے کی سزا

25

کتمان علم کی سزا

26

مشکل حالات میں دعوت

26

برائی کا حکم دینا

28

قول وفعل میں تضاد

29

نبی کریم ﷺ کا ایک عظیم وعظ

30

اپنے گھر والوں کو دین کی تعلیم دینا

31

حکمرانوں کو اسلام کی تبلیغ کرنا

33

اخلاق کے ساتھ دعوت دینا

34

امر بالمعروف اور نہی عن المنکر

37

حصول علم کے لیے سفر کا ثواب

37

بنی اسرائیل اور فریضہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر

38

ظالموں کوظلم سے نہ روکنے کی سزا

39

دعوت دیتے ہوئے ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہ کرو

40

ساری دنیا تک اسلام کی دعوت

42

مبلغ کو نیک دعا دینا

42

علماء کا احترام مگر انہیں سجدہ حرام

43

غیر مسلموں کواسلام کی دعوت

44

جہاں ضرورت ہووہاں دعوت

46

دعوتی عمل

47

طلب علم کا ثواب

47

تبلیغ صرف قرآن وسنت  کی

48

داعی سنت کا طریقہ نہ چھوڑے

49

داعی کا علم نافع

50

داعی گناہ کے کاموں کو دل سے برا جانے

50

ہدایت کا ذریعہ بننے والے خوش نصیب

51

معلم قابل رشک ہوتا ہے

52

معلم شرقابل نفرت ہے

52

فہرست آیات قرآنیہ

54

فہرست احادیث نبویہ

56

مراجع و مصادر

59

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 99246
  • اس ہفتے کے قارئین 133074
  • اس ماہ کے قارئین 1749801
  • کل قارئین111071239
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست